عالیہ بھٹ کو ’براہمسترا‘ میں کمزور اداکاری پر تنقید کا سامنا

فلم ’براہمسترا‘ نے پہلے دس دنوں میں ہی 360 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں مختلف لڑکیاں عالیہ بھٹ کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم 'براہمسترا' میں کمزور اداکاری پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

فلمی شائقین کا کہنا ہے کہ 'گنگو بائی' میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے جان ڈال دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم 'براہمسترا' میں انتہائی غیر سنجیدہ اداکاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں مختلف لڑکیاں عالیہ بھٹ کا مذاق اڑا رہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی لڑکی عالیہ بھٹ کی براہمسترا میں اداکاری کا مذاق اور نقل اتار رہی ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)






سوشل میڈیا صارفین کے مطابق فلم میں سوائے چیخنے چلانے یا سنسنی پھیلانے کے عالیہ بھٹ کا بطور 'ایشا' کوئی خاص کردار نہیں ہے ۔

عالیہ بھٹ کو بار بار مرکزی کردار 'شیوا' (رنبیر کپور کی جانب سے نبھایا گیا کردار) کا نام دہرانے پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم 'براہمسترا' نے پہلے دس دنوں میں ہی 360 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔
Load Next Story