ملک میں کورونا کے مزید 52کیسز رپورٹ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک
COVID-19 Statistics 21 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,077
Positive Cases: 52
Positivity %: 0.43%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 73
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔