اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لے لی
درخواست واپسی کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار، متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں وکیل
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہای قرار دینے کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی، جس کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار ہے۔
اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہم اس کیس کے سلسلے میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اسحاق ڈار کی جانب واپس لیے جانے پر درخواست خارج کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا
واضح رہے کہ اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا گیا تھا، جسے سابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔