کے پی حکومت کا پولیس اور ریسکیو کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

منصوبہ زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں تک وسیع کرنے کا عزم

(فوٹو: ٹوئٹر) منصوبہ زراعت، معدنیات سمیت دیگر شعبوں تک وسیع کرنے کا عزم

خیبر پختون خوا حکومت نے پولیس، زراعت، معدنیات اور ریسکیو کے شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔


انہوں نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا اور مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگاجبکہ ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہوگی۔

وزیراعلی کی پہلے مرحلے میں محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کو معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک وسیع کرنے کا اعلان کیا۔
Load Next Story