لاہور خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ٹریفک کانسٹبیل نوکری سے برخاست
ٹریفک کانسٹیبل عمران بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ تعینات تھا، ترجمان پولیس
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے خواتین کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے کانسٹیبل کو نوکری سے فارغ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کاسٹیبل کی شکایت پر دنگ ایکشن لیتے ہوئے کاسٹیبل عمران کو نوکری سے برخاست کردیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کانسٹیبل خواتین کی ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرتا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر سی ٹی او لاہور نے ایس پی ہیڈکوارٹرز شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔
اس حوالے سے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کانسٹیبل عمران بطور لفٹر ڈرائیور مغلپورہ تعینات تھا جس کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔