ایک کروڑ روپے تاوان کیلیے چچا بھتیجا اغوا تحقیقات میں اہم انکشافات
اغوا کی واردات سندھ کے علاقے گھوٹکی سے آپریٹ کرنے والے گروہ کی جانب سے کی گئی، پولیس
ایک کروڑ روپے تاوان کے لیے چچا بھتیجا کے اغوا کی واردات کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چچا بھتیجا کو ایک کروڑ وپے تاوان کی غرض سے اغوا کرنے کی واردات سندھ کے علاقے گھوٹکی سے آپریٹ کرنے والے گروہ کی جانب سے کی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب رانجھا کے مطابق مغوی چچا بھتیجا کو ہنی ٹریپ کیا گیا۔
گروہ کی نشاندہی کے لیے جیوٹیگنگ کی گئی ہے، تاہم بھاری تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے چچا بھتیجا کو بازیابی کے دوران جانی نقصان سے بچانا ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ زبیر اور اس کے چچا شوکت کو چند روز قبل لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے اغوا کیا گیاتھا ۔ جس کے بعد اغوا کاروں نے مغوی شوکت کے موبائل سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔