میرٹھ کی یونیورسٹی نے مزید6 کشمیری طلبا کو نکال دیا

یہ طلبا پاک بھارت میچ کے وقت کیمپس میں موجود نہیں تھے، بیدخل طلبا کی تعداد 74ہو گئی

یہ طلبا پاک بھارت میچ کے وقت کیمپس میں موجود نہیں تھے، بیدخل طلبا کی تعداد 74ہو گئی۔ فوٹو: فائل

میرٹھ کی سوامی وویکانند یونیورسٹی نے مزید 6کشمیری طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونیورسٹی نے حال ہی میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے کشمیری طلباکو یونیورسٹی سے بیدخل کر دیا تھا جس پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں پر مجبوراً نکالے گئے طلباکو بحال کردیا گیا تھا۔ اب یونیورسٹی نے مزید6کشمیری طلباکو نکال دیا ہے جو پاک بھارت میچ کے وقت کیمپس میں موجود بھی نہیں تھے۔


ان طلباء کے اخراج کے بعد یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبا کی مجموعی تعداد بڑھ کر74ہو گئی ہے۔ ان طلباکی اکثریت میرٹھ یونیورسٹی واپس نہیں جانا چاہتی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہاں صورتحال ان کیلیے سازگار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بعض گروپوں میں ان کیخلاف نفرت پائی جاتی ہے اور وہاں انھیں جان کا خطرہ ہے۔

 
Load Next Story