اسسٹنٹ کمشنر نے گھر کی بجلی کاٹنے پر کچرا بجلی کمپنی کے باہر پھنکوادیا

بجلی منقطع ہونے کے معاملے پر دو سرکاری اداروں کے درمیان سرد جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی

(فوٹو: ٹوئٹر) بجلی منقطع ہونے کے معاملے پر دو سرکاری اداروں کے درمیان سرد جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے اسسٹنٹ کمشنر نے گھر کی بجلی کاٹنے پر کچرا کمپنی کے باہر پھنکوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خانپور کی رہائش گاہ کا میٹر کاٹنا میپکو والوں کو مہنگا پڑگیا، اسسٹنٹ کمشنر نے سارے شہر کا کچرا اٹھوا کر میپکو دفتر اور ملازمین کے گھروں کے باہر گندگی کے ڈھیر لگوادیئے۔


میونسپل کمیٹی کی جانب سے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) دفاتر اور واپڈا ملازمین کے گھروں کے باہر گندگی پھینکنے پر میپکو والوں نے میونسپل کمیٹی کی بجلی بھی منقطع کردی۔

دوسری جانب بجلی منقطع ہونے کے معاملے پر دو سرکاری اداروں کے درمیان سرد جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
Load Next Story