پنجاب حکومت کا امتحانی نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں امتحانی نظام کو پیپرز سیٹنگ سے مارکنگ تک فول پروف بنایا جائے گا، شہباز شریف
پنجاب حکومت نے صوبے میں امتحانی نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب میں تعلیم کے فروغ سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں امتحانی نظام کو رواں سال کے آخر تک مکمل طورپر کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں تعلیم کے فروغ اوراساتذہ کی کارکردگی کو بہتربنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، پنجاب میں امتحانی نظام کو پیپرز سیٹنگ سے مارکنگ تک فول پروف بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ رواں سال کے آخر تک امتحانی نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل مکمل کیاجائے۔