پاک انگلینڈ سیریز شان مسعود کو بطور اوپنر کھلائے جانے کا امکان
سابق انگلش ٹیسٹ کپتان ناصر حسین نے اوپننگ جوڑی توڑنے کی تجویز دی تھی
پاکستان کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ نے انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان ناصر حسین کی بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کو توڑنے کی تجویز کو سنجیدہ طور پر لے کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے شان مسعود کو بطور اوپنر کھلانے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں، ناصر حسین نے تجویز دی تھی کہ بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے کسی ایک کی جگہ شان مسعود سے اوپن کروایا جائے، انگلینڈ کے سابق کپتان نے رائے دی تھی کہ شان مسعود ایک اچھے اوپنر ہیں، فنشر نہیں۔
واضح رہے کہ سات میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔