میکسیکو سٹی میں 68 شدت کا زلزلہ دو افراد ہلاک

7.7 شدت کے زلزلے کے بعد 1200 آفٹر شاکس میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا،نیشنل سسمولوجیکل سروے

فوٹو: فائل

میکسیکیو سٹی میں 6.8شدت کے آنے والے زلزلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کولکومین سے 84 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

ملک کےصدر آندرس مینول نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج کا زلزلہ گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے کا آفٹر شاک تھا جس کا اثر دیگر شہروں میں بھی محسوس کیا گیا۔


مئیر میکسیکو کلاؤڈیا شین باؤن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے دو ہلاکتیں ہوئیں،ایک خاتون زلزلے کے بعد بھگدڑ میں گھر سے باہر نکلتے ہو ئےسیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوئی،ایک شخص کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

نیشنل سسمولوجیکل سروے نے مزید بتایا کہ پیر کو اس علاقے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد 1200 آفٹر شاکس میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔

 
Load Next Story