زندگی کی بڑی خواہش خانہ کعبہ میں اذان دینا ہے عاطف اسلم
اب تک یہ خواہش پوری نہیں ہوئی لیکن ایک دن آئیگا جب میں خانہ کعبہ میں اذان دوں گا، عاطف اسلم
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) میں اذان دیں ۔
عاطف اسلم نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں یہ آرزو ہے کہ وہ اللہ کے گھر میں جاکر اذان دیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ اب تک ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوئی تاہم انہیں امید ہے کہ وہ دن ضرور آئیگا کہ جب وہ اللہ کے گھر میں اذان دیں گے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے 2020 میں اپنی اذان کی ویڈیو بھی ریلیز کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔