ناقدین کو کچھ نہیں کہہ سکتا کارکردگی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے بابر اعظم

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

تصویر: پاکستان کرکٹ (یوٹیوپ چینل)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

انگلینڈ کے خلاف دسں وکٹوں کی شاندار فتح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جو چیز ہمارے کنٹرول میں نہیں، اسے سوچتے بھی نہیں۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں پرفارمنس زبردست رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اہداف حاصل کیے ہیں۔محمد رضوان اور میں نے ہدف پانے کےلیے پلاننگ کے مطابق کھیلا۔کنڈیشن اور ہدف کے لحاظ سے پلان بنایا تھا اور مثبت کھیلے۔ہمارامقصد صرف ایک ہی تھا کہ پاکستان یہ میچ جیتے۔


قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کے اور رضوان کے مابین اچھے تعلقات ہیں۔ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ضروری ہوتاہے۔

بابر اعظم نے کہاکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بجائے حسنین کو موقع دینے کا مقصد بینچ اسٹرینتھ دیکھنی تھا۔بینچ اسٹرینتھ کی اہلیت کو چیک کرنا ضروری ہے کیونکہ ورلڈ کپ قریب تر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں ڈرائی لگ رہی تھی،ہم نے کچھ کیچز ڈراپ بھی کیے۔نیشنل اسٹیڈیم کی کنڈیشن میں اسپن بولنگ کو سپورٹ ملتی ہے۔
Load Next Story