بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 26 ماہ قید
عدالت نے ملزم کو 40 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 26 ماہ قید کی سزا سنادی۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار نے سوشل میڈیا کے ذریعے کم عمر بچی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم احسن خالق کو 26 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم کو 40 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف مارچ 2021 میں سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم نے کم عمر بچی کی تصاویر اور ویڈیوز اس کی فیملی کو بھی ارسال کی تھیں۔ ملزم بچی کے اہلخانہ کو حراساں کرکے بھتہ طلب کررہا تھا۔