افغان صوبے غزنی میں طالبان کا پولیس اسٹیشن پر حملہ 4 اہلکار ہلاک 20 زخمی
2 روز قبل بھی افغان صوبے فریاب میں ایک خود کش دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے
افغان صوبے غزنی کے شہر جلال آباد میں طالبان نے پولیس اسٹیشن پر خود کش حملوں کے نتیجے میں 4 اہلکار اور 20 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صوبے غزنی کے شہر جلال آباد میں پولیس اسٹیشن پر 5 خود کش بمباروں نے خود کو دھماکا خیر مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 20زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے خود کش حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میھں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب طالبان نے پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی افغان صوبے فریاب میں ایک خود کش دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔