گٹر کے پانی سے بھری سڑک پر فوٹوشوٹ کروانے والی دلہن کی تصاویر وائرل
سوشل میڈیا صارفین اس انوکھی دلہن کے فوٹوشوٹ پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں
سوشل میڈیا پر گڑھوں اور گٹر کے پانی سے بھری سڑک پر فوٹو شوٹ کروانے والی دلہن کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
شادی انسان کی زندگی کا ایک نیا سفر اور سب سے یادگار دن ہوتا ہے جس کے لئے دلہن ہمیشہ ہی چاہتی ہے کہ بہترین جگہ کا انتخاب کیا جائے اور فوٹو شوٹ بےحد خوبصورت اور شاندار ہو۔
تاہم ایک دلہن ایسی بھی ہے جس نے اپنے اس خاص دن کا فوٹو شوٹ کسی خوبصورت عمارت یا شادی ہال میں نہیں بلکہ پانی اور گڑھوں سے خستہ حال سڑک کے بیچ کروایا ہے۔
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی اس دلہن کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس لڑکی کا یہ منفرد فوٹوشوٹ دیکھ کر حیران ہیں۔

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ اس کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن بغیر کسی کی پرواہ کیے اپنا فوٹو شوٹ کروانے میں مصروف ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس انوکھی دلہن کے فوٹوشوٹ پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔