نیسپاک کارکردگی کی بنیاد پر دنیا کی 20بڑی کمپنیوں میں شامل
نیسپاک نے مسلسل جدوجہد کی بدولت اپنے مقاصد کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی،ایم ڈی
نیسپاک کو عالمی تعمیراتی انتظام اور پروگرام مینجمنٹ کی 20 بڑی کمنیوں میں شامل کر لیا گیا ہے اس سال کی درجہ بندی میں نیسپاک کا 10 واں نمبر ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ای این آر رینکنگ میگزین کے تازہ شمارے میں شائع سروے کے مطابق نینشینل انجنئیرنگ سروس پاکستان (نیسپاک)کو ٹاپ انٹرنیشنل / گلوبل کنسٹرکشن مینجمنٹ / پروگرام مینجمنٹ کمپنیوں کی فہرست میں لگاتار چوتھے سال شامل کیا گیا۔
مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کے مطابق نیسپاک کے قیام کا مقصد غیر ملکی انحصار سے آزادی اور انجینئرنگ کنسلٹنسی کے شعبے میں اعلی ترین معیار کی خدمات فراہم کرناہے۔
ان کہنا تھا کہ کمپنی کی بنیاد ایک ایسے ادارے کے طور پر رکھی گئی جس کو پاکستان کی کنسلٹنسی مارکیٹ کی راہنمائی کرنا تھی اور اور بیرون ملک مقابلہ کرنا تھا۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ نیسپاک نے مسلسل جدوجہد کی بدولت اپنے مقاصد کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اپنے بیان کردہ مقاصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
نیسپاک دو میگا پن بجلی منصوبوں مہمند ڈیم اور دیامر باشا ڈیم کی تعمیر سمیت دیگر ممالک میں انجینئرنگ کے شعبےمیں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔