نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئیں شیخ رشید

مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار مل کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتے، شیخ رشید

نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روز کے کمروں میں رہ کر سیلاب کے لئے امداد مانگی، شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لئے کی گئیں۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں۔ جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔نیویارک جانےوالوں نےہزاروں ڈالرروزانہ کےکمرےمیں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی۔جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی72 وزراء پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی۔


شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈارمل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔ اسلام آباد پر چڑھائی نہیں داد رسی کے لیے آرہے ہیں۔ سول اور آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

 
Load Next Story