پی آئی اے میں کپتانوں فضائی میزبانوں سے زائد ڈیوٹی کا نوٹس

7ماہ کے دوران پی آئی اے کے کپتانوں نے سی اے اے کے اے این او کی خلاف ورزی کی

7ماہ کے دوران پی آئی اے کے کپتانوں نے سی اے اے کے اے این او کی خلاف ورزی کی۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے میں کپتانوں اور فضائی میزبانوں سے قوانین کی خلاف ورزی اور زائد ڈیوٹی کا نوٹس لے لیا۔

سی اے اے حکام نے پی آئی اے کو جاری نوٹس میں ہوا بازوں کی ڈیوٹیوں میں کمی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کے زیر دستخط جاری احکامات کے مطابق7ماہ کے دوران پی آئی اے کے کپتانوں نے سی اے اے کے اے این او کی خلاف ورزی کی۔


قومی ایئرلائن کپتانوں نے دیگر آپریٹر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈیوٹی کی۔ اس وجہ سے بیشتر پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ ایک سال کے دوران 55 پروازوں میں کپتانوں سے 12 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کرائی گئی۔

اضافی ڈیوٹی آکاو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پی آئی اے عالمی ہوابازی کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔
Load Next Story