لندن عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا اثر دیکھ کر دکھ ہوا وزیراطلاعات

لندن میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھیراؤ پر وزیراطلاعات کا ردعمل

فوٹو اسکرین گریپ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے برطانیہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے شرانگیز رویئے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نفرت انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس کہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں، ہم عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحد کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کافی شپ میں موجود پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن کے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے اور ای ووٹنگ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہیں اس معاملے کو سمجھانے کی بھی کوشش کی۔
Load Next Story