انٹرنیٹ سے فون نمبر لیکر بھتہ لینے والے 2 ملزم گرفتار
گلشن اقبال پولیس نے2 بھتہ خوروں اور ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو حراست میں لے لیا،اسلحہ موبائل اور غیررجسٹرڈسمیں برآمد
KARACHI:
ایسٹ زون پولیس نے انٹرنیٹ کے ذریعے معروف شخصیات کے گھروں کے ٹیلی فون نمبر نکال کر بھتہ طلب کرنے والے2 بھتہ خوروں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار بھتہ خور گینگ وار کے نام پر شہریوں سے ایزی پیسہ، موبی کیش ،اومنی بینک کے ذریعے بھتے کی رقم وصول کرتے تھے،ملزمان بھتہ خوری کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث ہیں، پولیس نے ٹارگٹ کلر سمیت 3 رکنی ڈکیت گروہ کو بھی گرفتار کیا ہے، یہ بات ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ، ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ اور ایس پی گلشن اقبال تنویر حسین نے پریس کانفرنس میں بتائی، منیر شیخ نے کہا کہ گلشن اقبال پولیس نے گلشن حدید سے2 بھتہ خوروں محمد خالد بلوچ،محمد یاسین اور ایزی پیسہ شاپ کے مالک محمد نعمان طاہرکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ7موبائل فون، مختلف نیٹ ورکس کی 22 غیر رجسٹر موبائل فون سمیں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے، بھتہ خور انٹرنیٹ کے ذریعے معروف شخصیات کے گھروں کے ٹیلی فون نمبر لے کر فون کرکے گینگ وار ملزم غفار ذکری کے نام پر ایزی پیسہ ، موبی کیش ، اومنی بینک کے ذریعے بھتہ وصول کرتے تھے، بھتہ خور شہریوں سے5 لاکھ سے40 لاکھ روپے تک بھتہ طلب کرتے تھے۔
گرفتار بھتہ خوروں نے دوا ساز کمپنی کے افسر محمد امجد حسین سے بھتہ طلب کرنے کیلیے 4 روز میں 252 موبائل کالزکیں پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان بھتہ خوروں کا شکار ہونیوالے250 افراد کا ریکارڈ مل سکا ہے جن میں اکثریت ڈاکٹروں ، بینک افسروں اور تاجروں کی ہے، گرفتار بھتہ خور سال 2010 اور2011 میں گرفتار ہو چکے ہیں اور ضمانت پر تھے، ایس پی گلشن اقبال تنویر حسین نے بتایا کہ بھتہ خوروں کے ساتھ گرفتار ایزی پیسہ شاپ کا مالک محمد نعمان بھی ملوث ہے دکاندار جعلی شناختی کارڈوں پر بھتہ خوروں کو رقم نکال کر دیتا تھا، ملزمان گلشن اقبال،گلستان جوہر، صدر،ٹاور اور طارق روڈ سمیت اہم علاقوں سے بھتہ خوری کرتے تھے۔
گلشن اقبال کے رہائشی دوا ساز کمپنی کے افسر امجد حسین نے بتایا کہ بھتہ خوروں کی دھمکیوں پر گلشن اقبال تھانے فون کرکے اطلاع دی اور ایس ایچ او گلشن اقبال اورنگزیب خٹک اور ان کے بچوں نے پولیس کے ساتھ ملکر انٹرنیٹ کی مدد سے بھتہ خوروں کا سراغ لگایا، ایس ایچ او کی ہدایت پر 15ہزار روپے6 مرتبہ ایزی پیسہ کے ذریعے بھتہ خوروں کو دیے جس سے ملزمان کی رقم وصولی کی جگہ کا پتہ لگا، انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس پر اعتماد کریں، ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس ایچ او گلشن اقبال کو5 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے، ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ پولیس نے دیگر کارروائیوں میں لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر گل حسن عرف حسن بھٹو ولد دوست محمد بلیدی کو گرفتار کیا ہے گرفتار ٹارگٹ کلر گینگ وار کے کے مختلف گروپوں میں رہا ہے ملزم پولیس اہلکار محمد ایوب سمیت 10افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے چھینی ہوئی سرکاری کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے، پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں ڈکیتیاں کرنے والے 3 رکنی ڈکیت گروہ کو بھی گرفتار کیا ہے۔