سرکاری ملازم کو قتل کرنے والا بلوچستان پولیس کا اہلکار ایران کی سرحد سے گرفتار

لیویز نے قتل کی واردات کے بعد ملزم کا تعاقب کیا اور اُس کی ایران بھاگنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

فوٹو فائل

بلوچستان میں محکمہ صحت کے ملازم کو قتل کرنے والا پولیس اہلکار کو ایران کی سرحد سے گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجگور میں ایک روز قبل محمد ایاز نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا، جس کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔ عینی شاہدین اور اہل خانہ نے بتایا کہ قتل کی واردات میں پولیس اہلکار محمد ملوث ہے۔

ڈپٹی کمشنر نعیم گچکی کے مطابق پنجگور لیویز نے ملزم کا تعاقب کیا اور اُسے پاک ایران سرحد چیدگی کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ لیویز نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مقامی انتظامیہ کے حوالے کردیا جس کے بعد اُسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story