بارہ گھنٹوں میں 3 آڈیو لیکس کا وقت اہم اور تشویشناک ہے شیخ رشید
مفروروزیراعظم کےجہاز میں بھاگا اور5 سال بعدوزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہےآئی ایم آف کے باوجوداسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹےکاکیا کریں گئےجومفتا نہیں کرسکے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ نے رہنما اسحاق ڈار کا نام لیے بغیر اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے حکومتی اتحاد سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویش ناک ہے۔
ڈالر کی قیمت اور مہنگائی میں مسلسل اضافے پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے، جو مفتاح نہیں کر سکے۔
ایک دوسرے ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آڈیو وڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اُس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اتفاق فاؤنڈری کا اکاؤنٹنٹ آ رہا ہے، کوئی اکانومسٹ نہیں۔ ڈان لیکس 2 بھی ناکام ہو گئی۔ مریم نشانہ ہے، شہباز کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہو گئی، اکتوبر کا انتظار کریں۔ آپ نے گھر جانا ہے اور الیکشن کروانا ہے۔