جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کیخلاف ریفرنڈم میں 3 دن کی توسیع کردی
کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے، جماعت اسلامی شہر کو ہر صورت مافیاؤں سے نجات دلائے گی
جماعت اسلامی کراچی نے کے الیکٹرک کے خلاف جاری ریفرنڈم میں مزید 3 روز کی توسیع کردی۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز شامل کیے جانے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ناجائز وصولی کے خلاف ریفرنڈم میں عوام کی غیرمعمولی دلچسپی، بھرپورشرکت اور مزید شہریوں کی رائے دہی کے عمل میں شمولیت ممکن بنانے کے لیے 3 دن کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ریفرنڈم بدھ 28ستمبر تک جاری رہے گا۔
دریں اثنا ریفرنڈم کے تیسرے دن (اتوار کو) بھی شہر کے تمام اضلاع کے اہم مقامات،بچت بازاروں سمیت تمام کاروباری مراکز پر ریفرنڈم کیمپوں کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں آن لائن لنک کے ذریعے بھی اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے ریفرنڈم کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر بھر میں خواتین گھر گھر رابطہ کریں گی۔ اس دوران شہریوں کو رائے کے اظہار کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی یوٹیلٹی ٹیکس ختم کیا جائے، جعلی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر جو ڈاکا ڈالا جا رہا ہے اسے بند کیا جائے، کلا بیک کی مد میں 50ارب روپے اہل کراچی کے کے الیکٹرک کے ذمے واجب الادا ہیں، انہیں عوام کو واپس دلوایا جائے،کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ اور فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہم عوام کا مقدمہ عدالتوں ہی میں نہیں سڑکوں پر بھی لڑیں گے اورشہریوں کے حقوق کے لیے آئینی، قانونی اور سیاسی و جمہوری جدو جہد احتجاج کی صورت میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے۔جماعت اسلامی شہر کو ہر صورت مافیاؤں سے نجات دلائے گی۔