امام الحق والد کی سرجری کے باعث کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ

امام الحق کاؤنٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کررہے ہیں

امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا:فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق والد کی طبیعت خراب ہونے پر کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔


کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق والد کی طبیعت خرابی کے باعث کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے امام الحق کینٹربری کے خلاف میچ کے لئے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور آج لاہور کے مقامی اسپتال میں ان کی سرجری ہے۔
Load Next Story