سارہ قتل کیس شاہنواز اورایاز امیر کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے ایاز امیر کا ایک اور شاہنواز امیر کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا

مقتولہ کے والدین نے ایاز امیر کو نامزد کیا ہے،تفتیشی افسر:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی عدالت نے سارہ قتل کیس میں شاہنواز اور ایاز امیر کا مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری اور شاہنواز امیرکی بیوی سارا کے قتل کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی ایاز امیر کا ایک اور شاہنواز کا تین روزکا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔


سارہ قتل کیس میں ایاز امیر اور شاہنواز امیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی محمد عامر عزیز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایاز امیر کو مقتولہ کے والدین نے نامزد کیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ ایاز امیر قتل کی سازش میں ملوث ہیں۔ انہوں نے خفیہ نکاح رکھا ہوا تھا۔

ایاز امیر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ مجھے جب فون پر پتا چلا تو میں چکوال میں تھا۔ میں نے فوری طورپر آئی جی اسلام آباد اور ایس پی رورل کو کال کی۔ مجھے خدشہ تھا کہ وقوعہ میں کوئی زخمی نہ ہوا ہو۔
Load Next Story