اگر غصے پر کنٹرول نہیں تو شادی مت کرو منال خان

گھریلو تشدد کو رکنا چاہیے، شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں، اداکارہ
منال خان نے اپنی سہیلی سارہ کے قتل پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ فوٹو: انسٹاگراممنال خان نے اپنی سہیلی سارہ کے قتل پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

منال خان نے اپنی سہیلی سارہ کے قتل پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔ فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی کی معروف اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں‌ کر سکتے تو شادی مت کرو۔

انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ میری پیاری سہیلی سارہ کو اس کے شوہر نے بےدردی سے قتل کر دیا، اس کی عمر 37 تھی اور وہ زندہ دل انسان تھی۔


منال خان نے مزید لکھا کہ سارہ چاہتی تھی کہ وہ ماں بنے، اسے کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ رغبت تھی اور وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی تھی۔

اداکارہ نے لوگوں پر زور دیا کہ گھریلو تشدد کو رکنا چاہیے، شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپنے شوہر شاہنواز کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور اس کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔
Load Next Story