زمبابوین ٹیم اگر مگر کے چکر میں الجھ کر رہ گئی
سپر 10 میں رسائی کا دارومدار یو اے ای پر بڑی فتح کے ساتھ آئرش ٹیم کی شکست پر ہوگا۔
KARACHI:
ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے ابتدائی رائونڈ میں آخری دو میچز جمعے کو کھیلے جارہے ہیں، زمبابوے کا مقابلہ یو اے ای سے ہوگا۔
آئرلینڈ کا سامنا نیدرلینڈز سے ہوگا، افریقی ٹیم اگرمگر کے چکر میں الجھی ہوئی ہے، سپر 10 میں رسائی کا دارومدار یو اے ای پر بڑی فتح کے ساتھ آئرش ٹیم کی شکست پر ہوگا، دوسری جانب آئرلینڈ بڑی ٹیموں کیساتھ کھیلنے کیلیے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے زمبابوے کا میگا ایونٹ میں سفر کافی دشوار ہوچکا ہے اس کے اگلے رائونڈ میں رسائی کا امکان بہت مشکل دکھائی دیتا اور اس کا مکمل طور پر انحصار آئرش سائیڈ پر ہے جوکہ اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ بی میں ٹاپ پر موجود ہے اگر وہ نیدرلینڈز سے بھی میچ جیت جاتی ہے تو پھر اس کی سپر 10 میں جگہ پکی ہوجائیگی تاہم یورپی ملک کے ہاتھوں آئرلینڈ کی ناکامی اور یو اے ای پر افغانستان کی فتح سے تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوجائینگے اس صورت میں اگلے رائونڈ میں رسائی کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا، رن ریٹ برابر ہونے کی صورت میں باہمی مقابلے میں فاتح رہنے والی ٹیم ہی اگلے رائونڈ میں جائیگی۔ دوسری جانب آئرش ٹیم اپنی مضبوط پوزیشن کے باعث بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کیلیے بے چین ہے۔