کورونا کے مزید 39 مثبت کیسز رپورٹ 80 مریضوں کی حالت نازک
24 گھنٹوں میں وبا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 0.45 فی صد ریکارڈ
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 39 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 80 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
COVID-19 Statistics 27 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 8,634
Positive Cases: 39
Positivity %: 0.45%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 80
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 8 ہزار 634 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 80 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 0.45 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران عالمی وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔