چراغ تلے اندھیرا تھانوں کے باہر نشئیوں کے ڈیرے

منشیات کے عادی افراد کو گروپ کی شکل میں تھانے کے سامنے دیوار کے سائے میں بیٹھ کر نشہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے

منشیات کے عادی افراد کو گروپ کی شکل میں تھانے کے سامنے دیوار کے سائے میں بیٹھ کر نشہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے

چراغ تلے اندھیرا کے مصداق راولپنڈی کے تھانوں کے باہر منشیات کے عادی افراد کے ڈیرے لگ گئے۔

راولپنڈی کے تھانہ گجمنڈی کے باہر بیٹھ کر نشہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ منشیات کے عادی افراد کو گروپ کی شکل میں تھانے کے سامنے دیوار کے سائے میں بیٹھ کر نشہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل تھانہ رتہ امرال کے سامنے موبائل وین کے ساتھ بیٹھ کر نشہ کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔


منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور جگہ جگہ منشیات کے عادی افراد کی سرگرمیوں پر انتظامیہ، اے این ایف اور پولیس حکام پراسرار طور پر خاموش ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی صوبے میں منشیات کے خاتمے کے لیے سخت قوانین و اقدامات کا اعلان بھی کرچکے ہیں لیکن راولپنڈی میں منشیات کی فراہمی و عادی افراد کی سرگرمیاں اسی تیزی سے جاری ہیں۔

[video width="500" height="352" mp4="https://www.express.pk/2022/09/whatsapp-video-2022-09-27-at-9.51.03-am-1664260891.mp4"][/video]
Load Next Story