لاہور ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر پونے تین کروڑ روپے نقد زیورات اسلحہ لوٹ لیا

گھر کے مالک ناصر مجید کو نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی کہ آپ کا پارسل آ یا ہے۔

گھر کے مالک ناصر مجید کو نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی کہ آپ کا پارسل آ یا ہے۔

لاہور شہر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔ ڈاکو پونے تین کروڑ روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈیفنس سی میں تین ڈاکوناصر مجید کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا۔

اس دوران ڈاکو گھر سے پونے 3 کروڑ روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات، راڈو گھڑیاں ،لیپ ٹاپ ،قیمتی موبائل فون، اسلحہ ، ایم 16 امریکی رائفل، 2 پستول اور ہیرے کے تین بندے لوٹ کر فرار ہو گئے۔


ناصر مجید کو نامعلوم نمبر 03003777233 سے کال آئی تھی کہ آپ کا پارسل آ یا ہے۔ جب وہ گیٹ پر پہنچا تو تین ڈاکو اسے یرغمال بناکر اندر لے گئے اور گھر میں لوٹ مار کی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی پی او نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

Load Next Story