کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے تین کم سن بھائی جاں بحق

چمن کے رہائشی ڈاکٹر ناصر کی کار پر فائرنگ ہوئی، آٹھ سالہ، بارہ سالہ اور 16 سالہ بھائی جاں بحق ہوئے، آئی جی کا نوٹس

(فوٹو : فائل)

ریلوے کالونی میں شادی کی تقریب سے واپسی پر نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر کے تین کم سن بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ ریلوے کالونی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، شادی کی تقریب سے واپسی پر نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا نتیجے میں آٹھ سالہ، بارہ سالہ اور 16 سالہ تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام بچے آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر کے صاحبزادے ہیں۔ ڈاکٹر ناصر عشیزئی اچکزئی کا تعلق چمن سے ہے۔


آئی جی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں، وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں۔

 
Load Next Story