چین نے امریکی تنقید مسترد کردی پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم
امریکا تنقید کے بجائے خود بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کی حقیقی اور سود مند مدد کرے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
امریکا کی تنقید کے جواب میں چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے دوست ملک پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے پاکستان کا قرض معاف کرنے یا فی الحال اقساط معطل کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی اور مالی تعاون رہا ہے اور پاکستانی عوام یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں۔
وانگ وانگ وینبن نے کہا کہ جہاں تک سیلاب زدگان کا تعلق ہے تو چین اپنے دوست ملک پاکستان کے ساتھ کٹھن وقت میں پوری طرح کھڑا ہے اور اب تک سیلاب زدگان کے لیے 56 ملین ڈالر کی امداد کرچکا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے معاملے میں تنقید کرنے کے بجائے امریکا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے حقیقی اور سود مند امداد کرے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے واشنگٹن میں ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 10 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی مشورہ دیا تھا کہ چین سے قرض معاف کرنے کی بات کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو صرف چین کا 14.6 ارب ڈالر کا قرض اتارنا ہے جب کہ پیرس کلب کے ممالک کو تقریباً 1.1 بلین ڈالر اور امیر ممالک جیسے جاپان، فرانس، جرمنی، امریکا اور دیگر کو 10 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں۔