عالیہ بھٹ جیسی اداکارہ کا شوہر ہونا آسان نہیں ہے رنبیر کپور

میں ہمیشہ عالیہ کی تعریف کرتا ہوں وہ شاندار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کرتی ہے، وہ شاندار ہوتا ہے۔ اداکار

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ’براہمسترا‘ کی کامیابی کی وجہ سے آج کل میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شوہر ہونا آسان نہیں ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی فلم 'براہمسترا' کی کامیابی کی وجہ سے آج کل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ حال ہی میں مشہور جوڑی نے ایک انٹرویو کے دوران ایک دوسرے کی پسند اور ناپسند کے بارے میں بات کی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ عالیہ کی تعریف کرتا ہوں وہ شاندار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کرتی ہے، وہ شاندار ہوتا ہے۔


اُنہوں نے مزید کہا کہ عالیہ کی جو خوبی میں برداشت کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب یہ سوتی ہے تو بستر پر اس کے لیے جتنی بھی جگہ ہو کم پڑجاتی ہے، اس کا سر کہیں ہوتا ہے ٹانگیں کہیں ہوتی ہیں اور آخر کار مجھے یہ بستر کے بالکل ایک کونے میں پہنچا دیتی ہے۔

اس موقع پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ مجھے رنبیر کے خاموش رہنے کی عادت بہت پسند ہے، کیونکہ وہ خاموش رہ کر پوری بات غور سے سنتے ہیں اور ان کی یہی عادت کبھی کبھی مجھے پریشان بھی کرتی ہے کہ یہ بہت ہی کم بولتے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے ماں بننے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت بے چینی سے اس دن کا انتظار ہے اور میں یہ ذمہ داری پوری توجہ کے ساتھ پوری کروں گی کیونکہ تمام والدین ہی دنیا میں بہترین والدین بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بچے کے ساتھ اپنا کیریئر کو بھی جاری رکھنے کی کوشش کروں گی کیونکہ یہ میری زندگی کا ایک اہم حصّہ ہے جو کہ کبھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔
Load Next Story