کوئٹہ میں تین بھائیوں کو قتل کرنے والا سگا بھائی نکلا

دل میں جائیداد کا لالچ بھی تھابھائی ہر بات میں روک ٹوک کرتے تھے،ملزم کا بیان

فوٹو: فائل

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والا مقتولین کا سگا بھائی نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کےمطابق ملزم قیس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرتے ہو ئے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب سے واپسی پر تینوں بھائیوں کو قتل کیا، واقعہ کے دن گھر سے کزن کا پستول اٹھایا تھا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے دل میں جائیداد کا لالچ بھی تھا،بھائی ہر بات میں روک ٹوک کرتے تھے جس سے نہ خوش تھا،پولیس کو بیان دیا کہ بھائیوں سے اکثر جھگڑا ہوتا تھا ان سے تنگ تھا۔

ملزم سے واردات میں استعمال ہونیوالی پستول بھی برآمد کر لی گئی، اسپتال لیجاتے ہوئے ملزم نے اپنے ملازم کو ڈاریا کہ کسی کو کچھ بتایا تو مار دے گا، لوگوں کا رش دیکھ کر زخمی اسفند کو اسپتال پہنچایا۔


پولیس کے مطابق ملزم نے ملازم اسفند پر بھی فائرنگ کی جو زخمی ہونے کے بعد انکھیں بند کرکے لیٹا رہا،جب لوگوں کا شور سنا تو زخمی اسفند گاڑی سے باہر آگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

 
Load Next Story