لاہور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خاتون کی خود سوزی کی کوشش
خاتون کا 40 فیصد حصہ جھلسا، بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈاکٹرز
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر غربت سے تنگ خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ کے تھانہ شفیق اباد کی حدود میں موہالی پورہ کی رہائشی عابدہ پروین نے غربت سے تنگ آکر خود کو تیل چھڑک کر آگ لگا لی، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے خاتون کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے خاتون کا دھڑ بری طرح متاثر ہوا ہے، ابتدائی طور پر تو ایسا معلوم ہوتا ہے خاتون کے جسم کا 40 فیصد جھلسا ہے، خاتون کی حالت تشویشناک ہے، اسے بچانے کی ہر مملکن کوشش کی جا رہی ہے۔
عابدہ کے شوہر غلام عباس کا کہنا تھا کہ وہ بے روز گار ہے اور اس کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، اس کے بھائی اس کے بیوی بچوں پر تشدد کرتے ہیں اور اس حوالے سے اس نے تھانہ شفیق آباد میں ایف آئی آر بھی درج کرائی مگر پولیس والے ان کے ساتھ تعاون کے بجائے ان کے بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں، وزیراعلی شہباز شریف کے پاس اپنے مسائل لے کر آئے تھے لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر بیوی نے دلبرداشتہ ہو کر خود سوزی کی کوشش کی۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔