باہمی ٹی 20 سیریز رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے

رضوان نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی

رضوان نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی (فوٹو: پی سی بی)

آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے پانچویں میچ میں46 گیندون پر 63 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث قومی ٹیم انگلینڈ کو محض 6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوسکی۔ رضوان کی اننگز میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ رضوان پہلی پوزیشن، بابراعظم کی ایک درجہ ترقی

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان نے باپمی سیریز میں سب سے زیادہ 315 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، انکے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے اور 799 پوائٹنس کے ہمراہ کپتان بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

 
Load Next Story