مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس آصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور
احتساب عدالت کی کارروائی پر بھی حکم امتنازع ختم کیا جائے، سابق صدر کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹھ ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل شیراز راجپر عدالت میں پیش ہوئے اور معزز ججز سے استدعا کی کہ میرے مؤکل درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، لہذا اس کی اجازت دی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت کی کارروائی پر بھی حکم امتنازع ختم کیا جائے۔ عدالت نے آصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری کی درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کورٹ کے آرڈر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔