اہل خیر کے عطیات شفاف طریقے سے سیلاب مستحقین کو پہنچائیں گے عمران خان

حالیہ سیلاب نے بلاشبہ بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ خیر کی جانب سے دیے جانے والے عطیات سیلاب متاثرین کو شفاف انداز سے پہنچائے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرین کیلئے جمع ہونے والے عطیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔


انہوں نے ملاقات میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کے شفاف اور تیز ترین طریقۂ کار پر بھی بریفنگ بھی دی۔

عمران خان نے دنیا بھر سے دل کھول کر سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ خیر ہمیشہ کیطرح اب بھی نہایت کھلے دل کے ساتھ مشکلات میں گھِرے اپنے بھائیوں کیلئے آگے بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بلاشبہ بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اہلِ خیر کے عطیات کو نہایت شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائیں گے۔
Load Next Story