خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
KARACHI:
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کے قیام کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے قرارداد کی مخالفت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہزارہ صوبے کے قیام کی قرار داد تحریک انصاف کے رکن سردار ادریس نے پیش کی جسے ارکان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ سمیت نئے صوبوں کے قیام کے لئے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔
اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر صحت اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ صوبے کا نام تبدیل کرکے ہزارہ خیبرپختونخوا رکھا جائے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے قرارداد کی مخالفت کی ۔
دوسری جانب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔