’’معین بھائی میں نے آپ سے یہی کہا تھا ناں‘‘
شاداب نے میڈیا کانفرنس میں قریب موجود انگلش قائد کوبیان کا گواہ بنالیا
شاداب خان نے میڈیا کانفرنس میں قریب موجود معین علی کو اپنے بیان کا گواہ بنالیا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اچھی تھی، میں 300 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلا مگر رن آؤٹ ہوگیا ،یہاں ابتدائی بیٹرزکو مشکل پیش آرہی تھی، میری معین علی سے بات ہوئی توان نے کہا کہ پچ تو اچھی لگ رہی ہے لیکن نہیں جانتا کہ اسکور کیوں نہیں ہورہا۔
اوس بھی کافی زیادہ تھی تو رنز بھی زیادہ ہونا چاہیے تھے، انگلش قائد بھی حیران ہورہے تھے کہ اسکور کیوں نہیں ہوا،پی سی بی کے ترجمان نے میڈیا کانفرنس شروع ہونے کے منتظرانگلش کپتان کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب معین علی بات کرنے کیلیے آرہے ہیں۔
اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ '' معین بھائی میں نے آپ سے یہی کہا تھا ناں'' ان کا اشارہ انگلش کپتان سے پچ کے بارے میں گفتگو کے بارے میں تھا،معین یہ بات سن کرمسکرا دیے۔