انجینئر شوکت اللہ کی جگہ مہتاب عباسی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سردار مہتاب عباسی کو صوبے کا نیا گورنر لگانے کی منظوری دے دی

انجینئر شوکت اللہ کو پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق صدر آصف علی زاردری نے بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر بنایا تھا۔ فوٹو؛فائل

وفاقی حکومت نے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ کی جگہ سردار مہتاب عباسی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی کو انجینئر شوکت اللہ کی جگہ صوبے کا نیا گورنر لگانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نے 2 روز قبل ہی انجینئر شوکت اللہ کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ انجینئر شوکت اللہ کو پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق صدر آصف علی زاردری نے بیرسٹر مسعود کوثر کی جگہ گورنر بنایا تھا۔
Load Next Story