فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے
شہزاد اعظم 95 میچز میں 388 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر دل ا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
کرکٹ تجزیہ کار فرحان نثار نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
انہوں نے بتایا کہ 36 سالہ بولر شہزاد اعظم نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور میں دوارن میچ ہارٹ اٹیک سے کرکٹر چل بسا
قبل ازیں گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر عثمان شنواری میدان میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے تھے۔
کرکٹر کے اچانک انتقال پر کرکٹ حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔