حیدرآباد میں کمسن بہن بھائی سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت
عدالت نے مجرم عثمان بنگالی کو پھانسی کے علاوہ 14 سال قید کی سزا بھی سنائی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت سنادی۔
حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کمسن بہن بھائی کے اغواء و قتل اور 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج نے جرم ثابت ہوجانے پر مجرم عثمان بنگالی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے مجرم عثمان بنگالی کو پھانسی کے علاوہ 14 سال قید کی سزا بھی سنائی۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں کم سن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل
مجرم نے 2019 میں اپنے پڑوسی انتظار حسین کی 8 سالہ بیٹی رخسار اور دس سالہ بیٹے عبدالقادر کو اغواء کرلیا تھا۔ مجرم نے عبدالقادر کو خنجر سے زخمی کرکے ایئرپورٹ روڈ پر پھینک دیا تھا۔
رخسار کو بسم اللہ سٹی میں زیر تعمیر گھر میں لیجاکر زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا۔ زخمی عبدالقادر کے بیان کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرکے نشاندہی پر بچی کی مسخ شدہ لاش برآمد کی گئی تھی۔