حارث ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 99ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے
ملک کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر فخر ہے، میں اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کی کوشش کروں گا، حارث
انگلینڈ کے خلاف چھٹے میچ میں محمد حارث ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 99 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
محمد رضوان کو آرام دیا گیا،انہوں نے ہی نوجوان وکٹ کیپر کو کیپ پیش کی، حارث نے کہا کہ ملک کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر فخر ہے، میں اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کی کوشش کروں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ میچ میں ڈیوڈ مالان کی تھرو پر کمر پر گیند لگنے کی وجہ سے رضوان کی جگہ محمد حارث نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔
گذشتہ روز پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے حارث رؤف کو آرام دے کر شاہنواز دھانی کو شامل کیا، انگلینڈ نے کرس ووکس اور مارک ووڈ کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریس ٹوپلے کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا۔