’’ہم ہیں جانباز‘‘ کا آئٹم سانگ سائرہ نسیم کی آواز میں ریکارڈ

آئٹم سانگ کراچی کی ماڈل و اداکارہ متیرا پر پکچرائز کیا جائے گا۔

آئٹم سانگ کراچی کی ماڈل و اداکارہ متیرا پر پکچرائز کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

فلمساز وہدایتکار جرار رضوی کی فلم ''ہم ہیں جانباز'' کا آئٹم سانگ سائرہ نسیم کی آواز میں باؤ جی کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا جو کراچی کی ماڈل واداکارہ متیرا پر پکچرائز کیا جائیگا ۔


جرار رضوی نے بتایا کہ فلم کا ٹائٹل سانگ وحید حسن اور استاد امیر علی خان کے صاحبزادے وحید علی خان اور علی شفقت خان کی آواز میں ریکارڈ کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ فلم کا پیچ ورک جاری ہے جب کہ فلم کی مارکیٹنگ کے لیے 26مارچ کو کراچی جارہا ہوں جہاں میترا سے آئٹم سانگ کے لیے تاریخیں بھی فائنل کروں گا۔
Load Next Story