بھارتی رائٹر شگفتہ رفیقی ہدایت کار ہ بھی بن گئیں
پوجا بھٹ کی فلم ’’گلی میں آج چاند نکلا‘‘کی ہدایات دے رہی ہوں،مصنفہ کی گفتگو
بھارتی رائٹر شگفتہ رفیقی کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم کا نام ''گلی میں آج چاند نکلا'' فائنل کرلیا گیا۔
فلم کا اسکرپٹ بھی وہ خود لکھ رہی ہیں۔ اس حوالے سے شگفتہ رفیقی نے ممبئی سے ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا رائٹنگ کے ساتھ ہدایتکاری کرنے کا میرخواب تھا ، جو پورا ہونے جارہا ہے۔جسے مہیش بھٹ نے حقیقت کا روپ دیا ہے اور اب ان کی بیٹی پوجا بھٹ کی فلم ''گلی میں آج چاند نکلا'' کی ہدایات دینے جارہی ہوں۔
فلم کا نام مہیش بھٹ کی فلم ''زخم '' کے گانے ''گلی میں آج چاند نکلا'' پر رکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے شگفتہ رفیقی نے بتایا کہ ساری نئی کاسٹ ہی ہوگی جب کہ ہیروئن کے رول کیلیے پہلی ترجیح کوئی پاکستانی ماڈل واداکارہ ہوگی اس کیلیے مجھے پاکستان بھی آنا پڑا تو ضرور آئونگی۔