پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو چرس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے چرس قبضے میں کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے چرس قبضے میں کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی (فوٹو : اے این ایف)

پاک افغان سرحد انگور اڈہ پر جھاڑیوں سے 23 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔


اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پاک افغان سرحدی علاقے انگور اڈہ کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔ چرس کا وزن 23 کلو گرام ہے۔ ادارے نے چرس قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story