یواین ملٹری ایڈوائزرکا دہشت گردی کیخلاف امن مشن میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ (یو این) کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی

—فوٹو


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ امریکا کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ (یو این) کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران پر ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کےکردار کو سراہا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات یواین ملٹری ایڈوائزر نے بھی یواین امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیرمعمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ اور سیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیا.


آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کےملٹری ایڈوائزر نےسیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔




Load Next Story