مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی باعث تشویش ہے بابر اعظم

ہار جیت کرکٹ کی خوبصورتی ہے، کبھی ہم جیت جاتے ہیں اور کبھی ہمیں شکست ہوتی ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

فوٹو اسکرین گریپ

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر کی مسلسل ناکامی پر تشویش ہے اور اب اس مسئلے پر بات کریں گے۔

انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میرے خیال میں ورلڈ کپ سے پہلے سیریز وائٹل تھی، جب بیک ٹو بیک وکٹ گرتی ہیں تو مڈل آرڈر پر پریشر آتا ہے، کھلاڑی کے طور پر پریشر ہوتا ہے ،جب مجھ سے اسکور نہیں ہوتا تو مجھ پر پریشر ہوتا ہے کہ پاکستان اور ٹیم کے لیے اسکور کریں، ہم اس پر سوچیں گے اور کوئی حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اوور آل کرکٹ اچھی ہوئی ہے اور کلوز میچ ہوئے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ جہاں غلطی ہوتی ہے اس پر بات چیت کر کے اپنی خامی پر قابو پالیں، مجھ سے کیچ ڈراپ ہوئے اگر نہ ہوتے تو کچھ میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔
Load Next Story